Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر نے دمشق میں شامی صدر کو اسناد سفارت پیش کیں

سعودی سفیر نے سعودی قیادت کی جانب سے شامی صدر کو تہنیتی پیغام پہنچایا(فوٹو: ایس پی اے)
شام میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر فیصل المجفل نے اتوار کو دمشق میں شامی صدر احمد الشرع کو اسناد سفارت پیش کیں۔
ایس پی اے کے مطابق اس موقع پرسعودی سفیر نے سعودی قیادت کی جانب سے شامی صدر کو تہنیتی پیغام پہنچایا۔
قبل ازیں سعودی سفیر ڈاکٹر فیصل المجفل نے دمشق میں شامی وزیرخارجہ اسعد الشیبانی سے ملاقات کی تھی۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور عوام کے مفادات کےلیے مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 سعودی عرب نے شام کے استحکام اور خود مختاری کے لیے اول روز سے واضح موقف اختیار کر رکھا ہے جبکہ شام کی نئی انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عوام کی امداد کر رہا ہے۔
یاد رہے سعودی عرب نے گزشتہ سال دارالحکومت دمشق اور شام نے ریاض میں سفارتخانہ 12 سال بعد دوبارہ کھولا تھا۔
 سعودی عرب نے2011 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے ایک سال بعد مارچ 2012 میں دمشق سے تمام عملے کو واپس بلا لیا تھا۔

 

شیئر: