Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ ریجن میں آثار قدیمہ کے مقامات کی تعداد بڑھ کر 313 ہوگئی

نیشنل اربن ہیرٹیج رجسٹر میں 184 نئے مقامات کا اندراج کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ہیریٹج کمیشن نے الباحہ ریجن میں 184 نئے مقامات کا نیشنل اربن ہیرٹیج رجسٹر میں اندراج کیا ہے، اس ریجن میں آثار قدیمہ کی کل تعداد 313 ہوگئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق کمیشن نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر اس کا اعلان کیا۔ اس اقدام کا مقصد ان مقامات کے تحفظ اور ان کی تاریخی و ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

مکانات مقامی پتھر، درختوں اور ریت سے بنائے گئے ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)

 الباحہ شہرمیں 22، بلجرشی میں 24، المندق میں 21، بنی حسن میں 6 اور القری میں 19 نئے مقامات کا اندراج کیا گیا۔
الباحہ ریجن میں ہیریٹج کمیشن کی برانچ کے ڈائریکٹر عبدالرحمن الغامدی نے بتایا ’ورثے اور آثار قدیمہ کے مقامات کی رجسٹریشن اور انہیں دستاویزی شکل دینے کا مقصد مملکت کے بھر پور تاریخی و ثقافی ورثے کا تحفظ ہے۔‘
الباحہ ریجن میں روایتی فن تعمیر کے تاریخی ورثے کا گھر ہے اس کے قدیم مکانات، مساجد اور قلعوں سے اس کی عکاسی ہوتی ہے جو مقامی پتھر، درختوں اور ریت سے بنائے گئے ہیں۔

تاریخی ورثے پر یہاں کے قدرتی ماحول کی گہری چھاپ ہے(فوٹو: ایس پی اے)

 تاریخی ورثے پر یہاں کے قدرتی ماحول کی گہری چھاپ ہے جہاں روایتی طور پر پتھروں سے عمارتیں بنانا صدیوں سے چلا آ رہا ہے۔
یاد رہے کہ یہ رجسٹریشن نوادرات، عجائب گھروں اور شہری ورثے کے قانون کے نفاذ کے بعد کی جا رہی ہے۔ کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک فیصلے کے ذریعے ادارے کے سی ای او کو ورثے اور آثار قدیمہ کے مقامات کو رجسٹر کرنے اور ان کے تحفظ کا اختیار دیا ہے۔

 

شیئر: