Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانیوں نے فون کالز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

اسلام آباد... پاکستانیوں نے فون کالز کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی عوام نے گزشتہ3 سالوں میں 1097 ارب روپے کی فون کالیں کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ۔ پاکستانی قوم 22 کروڑ افراد پر مشتمل ہے ۔ 7 کروڑ پاکستانیوں کے پاس موبائل فون موجود ہیں۔یہ شرح جنوبی ایشیامیں سب سے زیادہ ہے ۔ پاکستان میں فون کمپنیوں کی تعداد 4ہے ۔ چاروں کمپنیوں نے عوام کو مختلف پیکجز فراہم کررکھے ہیں اس کے باوجود گزشتہ تین سالوں میں عوام نے فون کالز پر 1097 ارب روپے خرچ کئے ۔ موبائل فون کمپنیوں میں سے سب سے زیادہ جاز نے اپنے صارفین سے 419.70 ارب روپے وصول کئے ۔گزشتہ تین سالوں میں دوسرے نمبر پر ٹیلی نار نے صارفین سے 319.04 ارب روپے وصول کئے۔ یوفون نے گزشتہ تین سالوں کے دوران صارفین سے 173.50 ارب روپے وصول کئے اورژونگ نے گزشتہ تین سالوں کے دوران 184.34 ارب روپے صارفین سے وصول کئے ۔ 
 

شیئر: