Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ، 6 افرادہلاک، 10 زخمی

علی گڑھ۔۔۔اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے گبھانا علاقے میں ایک تیز رفتارکنٹینرنے سڑک پر کھڑے مسافروں کو روندتے ہوئے بس کو ٹکر مار دی جس میں خاتون سمیت 6 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 10 شدیدزخمی ہو گئے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ اتل شریواستو نے بتایا کہ فرخ آباد ڈپو کی بس دہلی جا رہی تھی۔ گبھانا علاقے میں ہائی وے پر بلندشہر کی طرف بھوپال نگلیا بارڈر پر بس میں خرابی پیدا ہوگئی جسے ٹھیک کرنے کیلئے ڈرائیور نے بس سڑک کنارے کھڑی کر دی۔بعض مسافر بس سے نیچے اتر کر کھڑے تھے کہ اچانک تیز رفتار کنٹینرنے لوگوں کو روندتے ہو ئے بس کو ٹکر ماردی جس سے بس گڈھے میں جاگری۔مرنے والوں میں 4کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ2لوگوں کی شناخت جاری ہے۔ سریواستو نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونیوالے6 افراد کو علی گڑھ اور 4 کو بلند شہر کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔زخمیوں میں بعض کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:-  - - -امرتسر دھماکہ :ملزمان کی اطلاع دینے والے کو50 لاکھ روپے کا انعام
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: