Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2019ء تک 10ہزار الیکٹرک کاریں چلانےکی تیاری

نئی دہلی۔۔۔انرجی ایفیسئنسی سروسز لمیٹڈ(ای ای ایس ایل) الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت میں ریکارڈ قائم کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ کمپنی مارچ 2019 تک تقریباً10ہزار ای کاریں سڑکوں پر اتارنے والی ہے۔ ساتھ ہی ہوٹلز، تجارتی مراکز ، اعلیٰ سطحی اداروں ، اسپتالوں ،ایئر پورٹس اور ڈیٹا مراکز وغیرہ میں ہیٹ اینڈ پاور جنریشن کی سہولت مہیا کرنے کا کام جلد شروع کرنے کیلئے کمپنی نے’’ گیس گیس لمیٹڈ ‘‘سے معاہدہ کیا ہے۔ کمپنی کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں پر شیشرچورسیا نے ای ای ایس ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر سوربھ کمار سے بات چیت کی۔ واضح ہو کہ ای ای ایس ایل کے پاس اس وقت 13ہزارالیکٹرک کاروں کا آرڈرہے جس نے ٹا ٹا موٹرز اور مہیندرا کوگاڑیاں تیارکرنے کا آرڈر دیدیا۔واضح ہو کہ 31مارچ2019تک 8سے 10ہزار کاریں سڑکوں پر لائی جائیں گی۔اسوقت دہلی اور این سی آر میں صرف 300الیکٹر کاریں چل رہی ہیں۔آندھرا پردیش میں 1000کاریں اوردیگر ریاستوں میں 400کاریں چل رہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -علی گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ، 6 افرادہلاک، 10 زخمی

 

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: