Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذیابیطس کے علاج میں مددگار جوتے تیار کر لئے گئے

واشنگٹن - - - - -امریکی ماہرین نے جوتے میں رکھا جانے والا ایسا سول (تلا) بنایا ہے جو دھیرے دھیرے آکسیجن خارج کرکے ذیابیطس کے مندمل نہ ہونے والے زخموں کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے۔مٹیریلز ریسرچ سوسائٹی کمیونی کیشنز میں شائع تحقیقی رپورٹ کے مطابق انڈیانا پورڈو یونیورسٹی کے ماہرین نے دو پرت پر مبنی ایک سول بنایا ہے جسے کسی بھی جوتے میں رکھا جاسکتا ہے۔ اسے پولی ڈائی میتھائل سائلوکسین سے تیار کیا گیا ہے جو ایک طرح کا سلیکون ہے۔ اس کی نچلی تہہ میں چھوٹے چھوٹے خانے بنے ہیں جن میں آکسیجن بھری گئی ہے۔جوتے کی اوپری سطح پر سوراخ لیزر سے کاڑھے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -نوجوان خواتین کو ہارٹ اٹیک کازیادہ خطرہ

شیئر: