Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ٹی پی ٹورفائنلز:فائنل میں ڈوکووچ کو اپ سیٹ شکست

  لندن : ٹینس کے عالمی نمبر ون سرب کھلاڑی نوواک ڈوکووچ کو سال کے سب سے اہم ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔جرمنی کے نوجوان کھلاڑی الیگزینڈر زویریو نے انہیں6-4اور6-3سے اسٹریٹ سیٹ میں ہرا کر اے ٹی پی ٹور فائنلز کا فائنل جیت لیا ۔ جرمن کھلاڑی نے یکے بعد دیگرے 2بڑے اسٹارز اور تجربہ کار حریفوں کو ناکامی سے دوچار کرکے دنیائے ٹینس کو چونکا دیا ہے ۔ الیگزینڈر نے اسی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبر ون اور مشہور زمانہ سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کو بھی ہرایا تھاجبکہ ٹینس ماہرین نے سیمی فائنل میں جرمن کھلاڑی کو ان کے مقابلے میں کوئی اہمیت نہیں دی اور فائنل کے بارے میںیہی کہا جا رہا تھا کہ یہ فیڈرر اور ڈوکووچ کے درمیان ہی ہوگا۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ سیمی فائنل کے بعد الیگزینڈر کے کوچ اور سابق چیمپیئن ایوان لینڈل نے کہا تھا کہ الیگزینڈر نے شائقین کو بھی اپ سیٹ کردیا ہے اس لئے اسے سب سے معافی مانگنی چاہیئے ۔21سالہ جرمن کھلاڑی نے فائنل میں عالمی نمبر ون کے خلاف مکمل برتری اور کھیل پر مکمل گرفت کے ساتھ کامیابی سمیٹی۔الیگزینڈر نے 79منٹ میں فائنل اپنے نام کیا جبکہ وہ جدید ٹینس کی تاریخ کا چوتھا کھلاڑی ہے جس نے کسی ٹورنامنٹ میں یکے بعد دیگرے فیڈرر اور پھر ڈوکووچ کو شکست دی۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: