Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی:کانسٹیبل اور پی اے سی کی49568اسامیوں پر بھرتی کا اعلان

لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش محکمہ پولیس میں سول پولیس اور پی اے سی میں سپاہیوں کی49568اسامیوں پر بھرتی کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کرنے کیلئے نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ امید وار19نومبر سے 8دسمبر2018ء تک درخواستیں جمع کراسکیں گے جبکہ آف لائن درخواستیں 10دسمبر 2018تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔تمام زمروں کے امیدواروں کیلئے درخواست فیس 400روپے طے کی گئی ہے۔بورڈ کے ایڈیشنل سیکریٹری نے بتایا کہ سول پولیس میں سپاہی کی 31360اسامیوں میں 15681اسامیاں غیر ریزرویشن 8467اسامیاں پسماندہ طبقات6585شیڈولڈ کاسٹ اور 627شیڈولڈ ٹرائبزامیدواروں کیلئے مختص کی گئی ہیں۔اسی طرح پی اے سی میں سپاہی کیلئے18208اسامیوں میں سے364اسامیاں پسماندہ طبقات کیلئے مختص کی گئی ہیں۔ سول پولیس میں سپاہی کے عہدے  کیلئے مرد وخواتین درخواستیں جمع کراسکتی ہیں۔جبکہ پی اے سی میں سپاہی کے عہدےکیلئے صرف مرد امیدوار درخواست جمع کرانے کے اہل ہونگے۔درخواستیں اتر پردیش پولیس کی ویب سائٹ http://uppbpb.gov.in/پرارسال کی جاسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -نومولو کی لاش کتے نوچ کرکھاگئے
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: