Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا میں دہشت گردی کا منصوبہ،3افراد گرفتار

میلبورن... آسٹریلیا میں دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔3 افراد کو دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزامات کے تحت مقدمے کا سامنا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ افراد ملیبورن کی پرہجوم جگہ پر حملے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔ خود کا ر اسلحے سے فائرنگ کا منصوبہ تھا ۔تمام افراد بظاہر داعش سے متاثر لگتے ہیں ۔حکام نے بتایا کہ ملزمان ترک نژد آسٹریلوی شہری ہیں۔ ان میں سے2 بھائی ہیں، جب کہ تیسرا ان کا دوست ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے گھروں پر منگل کی صبح چھاپے مار کر تلاشی بھی لی گئی۔ ان پر مقدمے کی کارروائی اگلے برس اپریل سے شروع ہو گی۔

شیئر: