Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل میں خود کش دھماکہ،40سے زائد ہلاک

کابل... افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش دھماکے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ دھما کہ نماز مغرب کے بعد ایئرپورٹ روڈ پر واقع ہال میں جاری 12ربیع الاول کی تقریب میں ہوا۔ سیکڑوں افراد موجود تھے۔وزارت صحت نے 40 افراد کے جاں بحق اور 80 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔ شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ افغان میڈیا اور ٹی وی چینلز پر دھماکے کے بعد کے مناظر اور امدادی کارروائیوں کے حوالے سے ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔زخمیوں کو ایمبولینسوں میں ڈالا جارہا ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا دھماکہ خود کش تھا۔حملہ آور نے تقریب کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

شیئر: