Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،عامر خان

 سعودی عرب میں بھی باکسنگ کوچنگ سینٹر بنایا جائے گا،تقریب سے خطاب
ذکاءاللہ محسن۔ریاض 
پاکستان نژاد معروف برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ سعودی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ باکسنگ کے کھیل میں سعودی نوجوان بہترین کارکردگی د کھا سکتے ہیں۔ مسک گلوبل فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہ باکسنگ کا کھیل انٹرنیشنل سطح پر بہت پسند کیا جاتا ہے۔ باکسنگ کا کھیل دنیا کے تقریباً ہر ملک میں کھیلا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے کھلاڑی اس کھیل کو سیکھنے کےلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ یہ کھیل تکنیک اور مہارت کے ساتھ ساتھ تیز ذہن اور نظر کا کھیل ہے۔ باکسرعامر خان نے کہا کہ دنیا بھر میں باکسنگ اکیڈمیز کی بنیاد رکھ رہے ہیں تاکہ اس کھیل سے منسلک کھلاڑی بہتر انداز میں کھیل سیکھ سکیں۔ پاکستان کے اندر بھی ٹریننگ سینٹر بنائے ہیں۔ پاکستان میں باکسنگ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے اسی طرح سعودی نوجوانوں میں یہ کھیل نا صرف مقبول ہے بلکہ سعودی نوجوان اسے سیکھتے بھی ہیں۔ اسی لئے سعودی عرب میں بھی باکسنگ کوچنگ سینٹر بنایا جا ئے گا ۔ عامر خان جب تقریب میں شرکت کےلئے پہنچے تو انہوں نے سعودی روایتی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ عامر خان نے کہا کہ وہ عرب تہذیب سے بہت متاثر ہیں۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: