Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایوانکا ٹرمپ بھی ہیلری کلنٹن کے نقش قدم پر

واشنگٹن... امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی جانب سے ’ذاتی ای میل اکاونٹ ‘ کے ذریعے حساس حکومتی امور زیر بحث لانے کا انکشاف ہواہے ۔ امریکی حکام نے تصدیق کی کہ ایوانکا ٹرمپ وائٹ ہاوس کے حساس امور پر بات چیت کےلئے اپنا ذاتی ای میل اکاونٹ استعمال کرتی ہیں۔ ایوانکا ٹرمپ کے وکیل نے وضاحت دی کہ وائٹ ہاوس کے قوانین سے متعلق آگاہی سے قبل ایونکا ٹرمپ نے ای میل کی تھی۔واضح رہے کہ 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے بطور وزیر خارجہ ذاتی ای میل استعمال کیا جس سے امر یکہ خطرے سے دوچار ہوا تھا۔دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ایوانکا ٹرمپ کی ای میل میں حساس معلومات نہیں ہوتی جو کچھ ہوا وہ محض قوانین سے متعلق غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔ ایوانکا نے ذاتی ای میل اکاونٹ کے ذریعے حکومتی امور سے متعلق معاملات کو زیر بحث لانے کا عمل ترک کردیا ہے۔ 

شیئر: