Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصباح الحق کاپی ایس ایل4 میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ کی نو منتخب کرکٹ کمیٹی کے رکن اور پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کا اعلان کردیا اور وہ اب کھلاڑی کی حیثیت سے لیگ کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی 3 ایڈیشنز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے والے مصباح الحق نے پہلے اور تیسرے ایڈیشن میں ٹیم کو چیمپیئن بنوایا تھا ۔ فرنچائز انتظامیہ کی خواہش پر انہوں نے چوتھے ایڈیشن کیلئے اپنی فرنچائز کا مینٹور بننے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے فیصلہ کیا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے چوتھے سیزن میں کھلاڑی کی حیثیت سے شرکت نہیں کریں گے ۔پی ایس ایل کے ڈرافٹ سے قبل انہوں نے اچانک اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا اور کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنے کی خواہش ظاہر کی۔ اطلاعات کے مطابق فرنچائز انتظامیہ کھلاڑی کے طور پر ان کی شرکت کے حق میں نہیں اور یوں مصباح الحق موجودہ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے الگ ہو گئے ہیں۔پی ایس ایل کے افتتاحی اور تیسرے ایڈیشن کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میںکہا گیاہے کہ مصباح الحق پی ایس ایل 4 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ فرنچائز پہلے ہی برقرار رکھے گئے 10 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرچکی ہے اس لئے مصباح الحق کا انتخاب ممکن نہیںرہا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ فرنچائز سابق کپتان کے فیصلے اور خدمات کا احترام کرتی ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: