Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیا میں اطالوی خاتون کا اغوا

نیروبی ... افریقی ملک کینیا میں مسلح افراد نے اطالوی خاتون کو اغوا کر لیا۔ 23سالہ اطالوی خاتون کینیا کے جنوب مشرقی علاقے کے گاوں چاکاما میں ایک این جی او سے وابستہ اور رضاکارانہ بنیاد پر خدمات سرانجام دے رہی تھی۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے گاوں میں فائرنگ کی اور جاتے ہوئے رضاکار اطالوی خاتون کو ساتھ لے گئے۔عینی شاہدین نے بتایا حملہ آور صو مالی زبان بول رہے تھے۔ ان کا ہدف اطالوی خاتون تھی۔ فائرنگ کرکے موقع پر موجود مقامی افراد کو وہاں سے جانے کو کہا۔ فائرنگ سے 10 سالہ لڑکے سمیت5 افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس کے مطابق اطالوی خاتون کے اغوا اور اس کے محرکات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

شیئر: