سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو یونان کے وزیر اعظم کیریاکوس میتسو تاکیس نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور یونان کے تعلقات، متعدد شعبوں میں سپورٹ اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نےمشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات کی ہے۔









