Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت کے شعبے میں تعاون: سعودی عرب اور پرتگال نے معاہدے پر دستخط کر دیے

سعودی وزیر صحت نے منگل کو پرتگال کی ہم منصب سے ملاقات کی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور پرتگال نے صحت کے شعبے میں تعاون کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر صحت نے منگل کو پرتگال کی ہم منصب اینا پاؤلا مارٹنز سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں دونوں ملکوں کی وزارت صحت کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے، جوائنٹ ورک کے لیے فریم ورک کے قیام، ہیلتھ کیئر، انوویشن اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبے میں نالج اور سکلز کے تبادلے کو آسان بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

سعودی وزیر صحت کا یہ دورہ بین الاقوامی صحت کے تعاون کو مضبوط بنانے اور سٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ  دینے کے لیے مملکت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
اس دورے کا مقصد ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوھ بنانا، صحت سے متعلق تعاون کو بڑھانا اور متعدد شعبوں میں مہارت کے تبادلے کو بہتر بنانا ہے۔

 

شیئر: