Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فیصل ایوارڈ 2028: پانچ کیٹیگریز میں نامزدگیاں وصول کرنے کا اعلان

نامزدگیاں یکم ستمبر 2026 سے 31 مارچ 2027 تک وصول کی جائیں گی( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
کنگ فیصل ایوارڈ کے جنرل سیکریٹریٹ نےمنگل کو پانچ کیٹیگریز میں 2028 کے ایوارڈ کے لیے نامزدگیاں وصول کرنے کا اعلان کیا ہے، ان میں اسلام کی خدمت، اسلامی علوم، عربی زبان اور ادب، طب اور سائنس شامل ہیں۔
ایس پی اے کے مطاق کنگ فیصل ایوارڈ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹرعبدالعزیز السبیل نے ایوارڈ کی 50 سالہ تاریخ کا ذکر کیا جس میں ان افراد اور اداروں کو تسلیم کیا گیا جنہوں نے انسانیت کے لیے اہم خدمات انجام دیں۔
انہوں نے بتایا کہ’2028 کے ایوارڈ کے لیے ہر شعبے میں ایک علمی موضوع کا انتخاب کیا گیا ہے۔‘
اس مرتبہ اسلامی علوم میں (اندلس میں اسلامی ورثہ)، عربی زبان اور ادب میں (تقابلی مطالعے کے نقطہ نظر سے عربی ادب)، سائنس میں (بائیولوجی) جبکہ طب میں (آر این اے پر مبنی علاج) شامل ہیں۔
جبکہ اسلام کی خدمت ایک اعزازی ایوارڈ ہے جو ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جن کی خیر سگالی کی کوششوں نے اسلام، مسلمانوں اور انسانیت کے لیے غیرمعمولی خدمت کی۔
نامزدگیاں یکم ستمبر 2026 سے 31 مارچ 2027 تک وصول کی جائیں گی۔ تعلیمی اور سائننسی اداروں کے ساتھ تحقیقی مراکز کے ذریعے بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ نامزدگیاں ای میل یا پورٹل کے ذریعے بھیجی جا سکتی ہیں۔

کنگ فیصل ایوارڈ اور اس کے گورننگ قوانین کے حوالے سے مزید تفصیلات ویب سائٹ سے مل سکتی ہیں۔
یاد رہے کنگ فیصل ایوارڈ یافتگان کو دو لاکھ ڈالر، 200 گرام 24 قیراط کا گولڈ میڈل اور سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔

 

شیئر: