Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہریانہ : مزدوروں کو کچلتے ہوئے کار پل سے نیچے جاگری،5ہلاک

ہریانہ- - -  -ہریانہ کےضلع حصار میں دردناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 5 مزدور ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ۔ یہ مزدور فلائی اوور کی مرمت کا کام کرنے کے بعد گزشتہ رات فٹ پاتھ پر سو رہے تھے۔ اسی دوران تیز رفتار کارڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر مزدوروں کو کچلتے ہوئے 70فٹ اونچے پل سے نیچے جاری گری۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی مزدوروں کو اسپتال پہنچایا اور لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں۔ مرنیوالے مزدوروں کا تعلق بہار کے ضلع سہرسہ اور کھگڑیا سے تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ کار ڈرائیور کے قبضے سے باہر ہوکر جندل پل پر سو رہے مزدوروں کو روندتے ہوئے نیچے جا گری- اس حادثہ میں کار ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ پولس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -مہاراشٹر: کسانوں کا فڑنویس حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: