Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر محلے میں چہل قدمی کے مقامات مہیا ہونگے، شہزادی ریما

ریاض ...اسپورٹس پبلک اتھارٹی کی سیکریٹری شہزادی ریما بنت بندر آل سعود نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں زیر تکمیل زبردست منصوبوں سے کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا اور معاشرے کے مختلف طبقوں کی امنگیں پوری ہونگی۔ انہوں نے بتایا کہ 13فیصد سعودی اسپورٹس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ ہماری کوشش یہ ہے کہ40فیصد سعودی جسمانی ورزش کا اہتمام کرنے لگیں۔ اسکے لئے محلوں میں چہل قدمی کےلئے مناسب جگہیں مختص کی جارہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اتھارٹی کی بعض سرگرمیوں میں عوام کی شرکت توقعات سے کہیں زیادہ ہوچکی ہے جہاں ہم 3ہزار شائقین کی آمد کے متوقع تھے وہاں 3لاکھ سے زیادہ شائقین پہنچے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسپورٹس اتھارٹی اور مسک فاﺅنڈیشن کے درمیان مملکت بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مسک فاﺅنڈیشن دنیا بھر کی جامعات اور اداروںسے بہترین رابطے قائم کئے ہوئے ہے۔
 
 

شیئر: