Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف فتح

 
سڈنی: آسٹریلیا میں تاریخ کے پہلے ویٹرنز کرکٹ ورلڈکپ کا آغاز ہو گیا ہے اور پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ 10رنز سے جیت لیا ۔سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویٹرنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 45 اوورز میں 9 وکٹوں پر 231 رنز اسکور کئے۔ کپتان غلام علی نے 5 چوکوں کی مدد سے جبکہ ظہیر عباس کے بھائی صغیر عباس 44 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے نٹ پل نے 3اور کمبر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 45 اوورز میں 9 وکٹوں 221 رنز تک محدود رہی ۔ رابنسن نے 75 رنز بنائے، ڈیل نے 61رنز کی اننگز کھیلی لیکن دونوں اپنی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے۔پاکستان ویٹرنز کے بولرز جعفر قریشی نے 3عامر توصیف اور جاوید حفیظ نے2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایونٹ میں 8 ممالک کے 50 سال یا اس سے زائد عمر کے سابق انٹرنیشنل کرکٹرز اور فرسٹ کلاس کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور اس میں 8 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔ آسٹریلیا، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ، کینیڈا اور ویلز کی ٹیمیں اپنے 50 سال یا زائد عمر کے سابق انٹرنیشنل کرکٹرز کی مدد سے ورلڈ چیمپیئن بننے کی کوشش کریں گی۔ ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ کے تمام میچز 45 اوورز پر مشتمل ہیں اور ہر بولر کو 9 اوورز کرانے کی اجازت ہوگی۔ ٹورنامنٹ کے میچز میں انٹرنیشنل کرکٹ میں نافذ ہونے والے تمام قوانین کا اطلاق ہوگا۔ایونٹ میں شامل تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچز کھیلیں گی اور 5 دسمبر کو فائنل کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم کی قیادت غلام علی کر رہے ہیں۔ پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز کا کہنا ہے کہ انہوں نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کو کپتان مقرر کیا تھا تاہم اعجاز احمدنے نجی مصروفیات کے سبب ٹورنامنٹ کھیلنے سے معذرت کی جس کے بعد غلام علی کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: