منامہ: گلف ایئرلائن نے کہا ہے کہ بحرین میں منگل کوموسمی خرابی کے باعث منامہ آنے والی بعض پروازوں کو پڑوسی ممالک کے ایئرپورٹ پر اتاردیا گیا جبکہ بحرین سے جانے والی پروازیں وقتی طور پرمعطل ہیں۔ گلف ایئرلائن نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ موسمی خرابی اور شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر ہے جس کے باعث بحرین سے جانے والی پروازوں میں وقتی طور پر تعطل پیدا ہوگیا ہے۔








