مسقط: عمان میں جرائم کی شرح میں 17فیصد کمی واقع ہوئی۔ سال رواں کے دوران ہونے والے جرائم میں 52فیصد غیر ملکی ملوث تھے۔ سب سے زیادہ جرائم مسقط، شمال الباطنہ اور ظفار میں ہوئے جبکہ مسندم اور وسطی کمشنریوں میں جرائم کی شرح سب سے کم رہی۔زیادہ تر جرائم میں وہ افراد ملوث تھے جو ملک میں اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔مقامی اخبار عمان میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے16.5فیصد تھے، لیبر قوانین کی خلاف ورزی 7.9فیصد نے کی جبکہ ملک میں غیر قانونی طور پر داخلے میں 74.9فیصد رہے۔دیگر جرائم میں چوری 64.4فیصد، امانت میں خیانت13.6فیصد ، املاک کو نقصان9.7فیصد اور غبن کے جرائم 15.9فیصد رہے۔








