سعودی ولی عہد نے سابق یمنی صدر کے بیٹے سے اظہار تعزیت کیا
عبد ربہ منصور ھادی 2012 سے 2022 تک یمن کے صدر رہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو ناصر عبد ربہ منصور ھادی سے ان کے والد یمن کے سابق صدر عبد ربہ منصور ھادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سابق یمنی صدر جمعرات کو ریاض میں 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
سعودی ولی عہد نے سابق یمنی صدر کے بیٹے کے ساتھ ٹیلی فون کال کے دوران ان کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
ناصر عبد ربہ منصور ھادی نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے عبد ربہ منصور ھادی نے 2012 سے 2022 تک یمن کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، بعد ازاں ملک میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں کے لیے اپنے اختیارات صدراتی قیادت کونسل کو منتقل کیے۔
