Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پروکیورمنٹ کی ملازمتوں میں سعودائزیشن یقینی بنانے کے لیے کارروائی کا آغاز

پرچیزنگ اور ویئر ہاوس منیجر سمیت 12 پروفیشن اس میں شامل ہیں،( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزارتِ افرادی قوت کا کہنا ہے’ نجی شعبے میں پروکیورمنٹ سپیشلسٹ، پرچیزنگ منیجر اور ویئر ہاوس منیجر اب ان 12 پروفیشن میں شامل ہیں، جو اب مملکت میں 70 فیصد سعودائزیشن کے نفاذ سے مشروط ہیں۔
وزارت افرادی قوت نے ان شعبوں میں سعودائزیشن کو یقینی بنانے کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔‘
ایس پی اے کے مطابق وزارت محنت نے پرائیوٹ سیٹکر میں جہاں تین یا اس سے زیادہ کارکن ہیں وہاں پروکیورمنٹ کے شعبے میں 70 فیصد سعودی کارکنوں کو ملازمت دینے کے لیے 31 مئی کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی۔
وزارت نے نجی سیکٹر میں 12 پروفیشن میں سعودائزیشن کی حد مقرر کی تھی، جن میں ڈائریکٹر پرچیز، کنٹریکٹ منیجر، سٹور کیپر، پرچیز منیجر، لاجسٹر سروسز منیجر، سٹور منیجر، ٹینڈر سپیشلسٹ، پروکیورمنٹ سپیشلسٹ، ای کامرس سپیشلسٹ، مارکیٹ ریسرچ سپیشلسٹ، سٹور سپیشلسٹ اور پرائیوریٹ برانڈ اینڈ سورسنگ سپیشلسٹ شامل ہیں۔
ان تمام شعبوں میں غیرملکیوں کی جگہ 70 فیصد تک سعودی کارکنوں کو تعینات کیا جانا لازمی ہے۔
وزارت کا کہنا ہے’ ان شعبوں میں سعودائزیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مملکت کے تمام شہروں اور ریجنز میں وزارت کی ٹیمیں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔‘
وہ ادارے جہاں فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔  
یاد رہے کہ ان شعبوں میں مارکیٹ کی طلب اور ریسرچ کے بعد 70 فیصد سعودا ئزیشن کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاکہ زیادہ سے زیادہ سعودی مرد وخواتین کو روزگار کے بہتر مواقع کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

 

شیئر: