Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرضی معلم کیخلاف عدالت کا فیصلہ

دمام ... الشرقیہ جنرل کورٹ نے فرضی حج معلم کو فلاحی انجمن کی رقم واپس کرنے کا حکم دیدیا۔ جنرل کورٹ کے جج ڈاکٹر انس ال ھبہ نے کہا کہ فلاحی انجمن نے فرضی معلم کے خلاف دعویٰ دائر کرکے بتایا تھا کہ اس نے متعدد خاندانوں کو حج و عمرہ کرانے کیلئے معلم سے معاہدہ کیا تھا اور اسے رقم ادا کردی تھی تاہم معلم نے معاہدے کی پابندی نہیں کی اور معاہدے پر عملدرآمد سے قبل ہی اپنے دفاتر بھی بند کردیئے۔ عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر فرضی معلم کو حکم دیا ہے کہ وہ فلاحی انجمن کی رقم واپس کرے۔
 

شیئر: