Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 10 لیگ: افتتاحی میچوں میں پختونز اورسندھیز کی شکست

شارجہ: ٹی 10 لیگ کے دوسرے سیزن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا جہاں پہلے میچ میں راجپوتز نے سندھیز کو 10 وکٹوں اور دوسرے میچ میں کیرالہ کنگز نے پختونز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔شارجہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں راجپوتز کے کپتان برینڈن میکولم نے ٹاس جیت کر سندھیز کے کپتان شین واٹسن کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ شین واٹسن کے 42 رنز کی مدد سے سندھیز نے مقررہ 10 اوورز میں 94 رنز بنائے جبکہ ڈیویچ، ڈیوڈ ملان، دنیش رامدین، پریرا اور کٹنگ سمیت تمام بلے باز ڈبل فگر میں نہ پہنچ سکے۔راجپوتز کی جانب سے مناف پٹیل نے 3 اور کارلوس بریتھویٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے جارح بلے باز محمد شہزاد نے صرف 16 گیندوں میں 6 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 74 رنز کی اننگزکھیلی۔کپتان برینڈن میکولم نے 21 رنز بنائے اور ٹیم نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے 4 اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔محمد شہزاد کو عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دوسرے میچ میں شاہد آفریدی کی قیادت میں پختونز کا مقابلہ کیرالہ کنگز سے ہوا۔کیرالہ کنگز کے کپتان مورگن نے ٹاس جیت کر پختونز کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پختونز کے کسی بلے باز نے بڑی اننگز نہیں کھیلی ۔اوپنر والٹن اور فلیچر نے 46 رنز کا آغازدیا، والٹن 12 رنز بناسکے جبکہ فلیچر نے 32 رنز بنائے جو پختونز کے کامیاب بلے باز تھے۔ڈیلپورٹ نے 15 گیندوں پر ایک چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 28 اور ڈاوسن نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رنز بنائے۔ کپتان شاہد آفریدی نے 3 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔پختونز نے مقررہ اووز میں 5 وکٹوں پر 109 رنز بنائے۔کیرالہ کنگز کی جانب سے لیمچنے نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سہیل تنویر، کیوران اور پارنل کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔کیرالہ کنگز کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے مشہور بلے باز کرس گیل نے اننگز کا آغاز کیا جن کا ساتھ وکٹ کیپر اسٹرلنگ نے 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنا کردیا۔کرس گیل ایک چوکے اور ایک چھکے کے ساتھ 13 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔110 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کپتان مورگن نے شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 2 چوکوں کے علاوہ 5 چھکے بھی شامل تھے۔ این مورگن اور کیرن پولارڈ نے ناقابل شکست رہتے ہوئے بالترتیب 46 اور 11 رنز بنائے۔کیرالہ کنگز نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں پر آٹھویں اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا۔ سہیل خان اور ڈاوسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرے روز 3 میچ ہوں گے۔ تیسرا میچ بنگال ٹائیگرز اور ناردرن وارئیرز کے درمیان، چوتھا میچ سندھیز اور کیرالا کنگز اور پانچواں میچ مراٹھا عربینز اور پنجابی لیجنڈز کے درمیان ہوگا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: