Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ سمیت کئی علاقوں میں جمعے سے منگل تک بارش کا الرٹ

سیلابی صورتحال، ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ممکت کے کئی علاقوں میں جمعے سے آئندہ منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی نے بیان میں کہا کہ’ مکہ مکرمہ ریجن درمیانے درجے سے شدید بارش کی زد میں رہے گا۔ اچانک سیلابی صورتحال، ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔‘
ریاض ریجن کے کئی علاقوں میں بھی درمیانے درجے سے شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی کے مطابق جازان، عسیر، الباحہ، مدینہ، حائل، قصیم، الجوف، الحدود شمالیہ اور الشرقیہ ریجن بھی درمیانے درجے سے شدید بارش سے متاثر ہوں گے۔ اچانک سیلابی صورتحال، ژالہ باری اور گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
سول ڈیفنس نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

 بیان میں کہا گیا ’سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔ سیلابی پانی میں تیراکی سے گریز کیا جائے۔‘
 سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اعلان کردہ شہری دفاع کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔ 

 

شیئر: