Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں مسلسل دوسرے روز پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی، ڈیزل کی قیمت بھی کم ہوگئی

پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا سلسلہ جاری ہے اور جمعرات کو مسلسل دوسرے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 
جمعرات کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 9 روپے 41 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے کمی کا اعلان کیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ’کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 362 روپے کے حساب سے فروخت ہو رہا تھا۔‘
اسی نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ’ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے مقرر کی گئی ہے۔‘
واضح رہے کہ اس سے قبل ہائی سپیڈ ڈیزل فی لیٹر 387 روپے 81 پیسے کے حساب سے فروخت کیا جا رہا تھا۔
اوگرا حکام کے مطابق ’پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں جمعہ پانچ نومبر کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔‘
اوگرا کے حکام کا کہنا ہے کہ ’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی منڈی میں اِن کی قیمت کم ہونے کے بعد کی گئی ہے۔‘

شیئر: