Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینے کی طیبہ یونیورسٹی ٹائمز رینکنگ میں 84 ویں نمبر پر

طیبہ یونیورسٹی اکیڈمک رینکنگ میں اپنی ترقی کو جاری رکھے ہوئے ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ منورہ کی طیبہ یونیورسٹی نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن عرب یونیورسٹی رینکنگ 2027 میں 84 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق طیبہ یونیورسٹی نے اکیڈمک رینکنگ میں ترقی کو جاری رکھتے ہوئے اپنی علاقائی موجودگی کو مضبوط بنایا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے یہ ترقی ایجوکیشنل اور ریسرچ سسٹم کو تیار کرنے اور تعلیمی کارکردگی کے معیار کو بہتر بنانے کی کوششوں کا نتیجہ ہے جس سے بہتر نتائج اور مضبوط مسابقت میں مدد ملتی ہے۔
ٹائمز ہائیر ایجوکیشن عرب یونیورسٹی رینکنگ ایک نمایاں اکیڈمک رینکنگ میں سے ایک ہے جو یونیورسٹی کی کارکردگی کو تدریس، سائنسی تحقیق اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق معیارات کی بنیاد پر جانچتی ہے۔

 

شیئر: