Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت:بارش سے غیر ملکی متاثرین کو بھی معاوضہ دیا جائے گا

کویت:کویت میں بارش سے متاثرین کو معاوضہ دینے کا آغاز اتوار سے کردیا جائے گا۔ بارش سے متاثر ہونے والے شہری اور غیر ملکی اپنے نقصان کی تفصیلات جمع کرواسکتے ہیں۔اس مقصد کےلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے نقصان کے دعو¶ں کا تخمینہ لگائے گی۔وزیر سماجی امور ومحنت ووزیر مملکت برائے اقتصادی امور ڈاکٹر ہند الصبیح نے القبس اخبار کو بتایا کہ بارش سے متاثرین اپنے نقصان کے مطالبے الشامیہ میں واقع مرکز میں جمع کروائیں۔شامیہ مرکز کے علاوہ متاثرین اپنے نقصان کی تلافی کا مطالبہ آن لائن بھی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کویت انسانیت نواز ملک ہے جس میں شہریوں سمیت غیرملکی کے حقوق کا بھی تحفظ کیا جاتا ہے۔ بارش متاثر ہونے والے شہریوں کے ساتھ غیر ملکیوں کو بھی معاوضہ دیا جائے گا۔
 
 

شیئر: