Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی معاہدے سے دستبردار نہیں ہونگے، جرمن چانسلر

برلن....جرمن چانسلرا نجیلا میریکل نے قوم پرست ارکان پارلیمان کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے منظم امیگریشن پر عالمی معاہدے سے دستبردار ہونے کو کہا تھا۔ اقوام متحدہ کے مجوزہ بین الاقوامی معاہدے کی منظوری آئندہ ماہ مراکش میں ہونے والی عالمی کانفرنس میں دی جانا ہے۔ امریکہ ، ہنگری، آسٹریا، پولینڈ، اسرائیل اور آسٹریلیا سمیت متعدد ممالک اس معاہدے سے پہلے ہی دستبرداری کا اعلان کر چکے ہیں۔ منظم، محفوظ اور باضابطہ امیگریشن کے بین الاقوامی معاہدے کی منظوری رواں سال جولائی میں 193 رکن ممالک نے دی تھی۔جرمن پارلیمان میں سالانہ بجٹ پر بحث کرتے ہوئے میرکل نے قانون سازوں کو بتایا کہ یہ عالمی معاہدہ پناہ گزینوں کے لئے ا±ن مناسب حالات کو دیگر ممالک میں بھی یقینی بنائے گا جو جرمنی میں پہلے سے ہی موجود ہیں۔ ان میں پناہ گزینوں کی مالی معاونت اور صحت کی سہو لتوں کی فراہمی شامل ہیں۔

شیئر: