Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان غیر ملکی دورے پر روانہ

ریاض: خادم حرمین  شریفین  شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی  ہدایت پر   ولی عہد و نائب وزیراعظم   و   وزیر دفاع شہزادہ   محمد بن سلمان جمعرات کو  غیر ملکی دورے پر روانہ ہو گئے ۔  ایوان شاہی نے  اعلامیہ جاری کر کے بتایا ہے کہ  سعودی عرب کے   علاقائی  و بین الاقوامی تعلقات کے  فروغ تمام شعبوں میں   برادر ممالک کے ساتھ تعاون اور   رابطہ جات جاری رکھنے کے مقصد سے جاری رکھنے کیلئے غیر ملکی دورے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ شہزادہ  محمد بن سلمان   متعدد  عرب ممالک کے   دورے پر  روانہ ہوئے ہیں۔ شہزادہ  محمدبن سلمان  جمعرات کو حدود  شمالیہ کا  دورہ مکمل کر کے  طریف  ہوائی اڈے سے غیر ملکی دورے پر  روانہ  ہوئے۔
 

شیئر: