Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز86ارب ریال لاگت کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ کر ریاض واپس

23نومبر 2018جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار الشرق الاوسط کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
    ٭ولیعہد محمد بن سلمان نے اپنے عرب دورے کا آغاز متحدہ عرب امارات سے کردیا
    ٭سعودی عرب کا دست و بازو بنے رہیں گے، مضبوط شراکت کے منتظر ہیں، محمد بن زاید
    ٭سویڈن میں برسرپیکار یمنی فریقوں کے مشاورتی اجلاس سے قبل حوثیوں نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ شروع کردیا
    ٭کردوں اور ترکوں کے درمیان امریکہ نے اسلحہ سے پاک علاقہ قائم کردیا
    ٭سی آئی اے خاشقجی سے متعلق حتمی نتیجے تک نہیں پہنچی، امریکی صدر کی وضاحت
    ٭ایران اپنا کیمیکل اسلحہ چھپا رہا ہے، امریکہ کا الزام
    ٭کردستانی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ بارزانی برف پگھلانے کیلئے بغداد پہنچ گئے
    ٭تیونس میں ملک گیر ہڑتال نے پرائیویٹ سیکٹر کو مفلوج کردیا
    ٭القسام عسکری ونگ نے اسرائیل کی اسپیشل فورس کے مطلوبین کی تصاویر جاری کردیں
مزید پڑھیں:- - -  -شاہ سلمان آج وعد الشمال میں 85ارب ریال کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

شیئر: