Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر

23نومبر 2018جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبارالبلادکا اداریہ نذر قارئین

    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں جمعرات کو طریف کمشنری میں وعد الشمال صنعتی شہر کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ کر مملکت کو فاسفیٹ کی صنعت سے تعلق رکھنے والے ممالک میں سرفہرست بنا دیا۔ سعودی عرب میں پوری دنیا میں پائے جانیوالے فاسفیٹ کے 7فیصد ذخائر محفوظ ہیں۔ اس کی بدولت سعودی عرب وعد الشمال شہر کے دوسرے مرحلے کی تکمیل پر سالانہ 90ملین ٹن فاسفیٹ پیدا کرنے لگے گا اور اس حوالے سے پوری دنیا میں کھاد پیدا کرنیوالا دوسرا بڑا ملک بن جائیگا۔اس سے سعودی اقتصادمضبوط ہوگا اور ہزاروں سعودیوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔
    سعودی عرب کی ہوشمندقیادت نے فاسفیٹ کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے انتہائی دور اندیشی کا مظاہرہ کیا۔ سعودی قائدین نے پہلے مرحلے کے منصوبوں کو روبہ عمل لانے کیلئے55ارب اور دوسرے مرحلے کے منصوبے نافذ کرنے کیلئے 31ارب ریال مختص کردیئے۔ وعد الشمال مکمل معدنیاتی شہر کی شکل میں ابھر کا سامنے آئے گا۔ اس کی انفرادی حیثیت یہ ہے کہ یہاں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع پیدا ہونگے ، کثیر جہتی صنعتوں کو مطلوبہ سہولتیں مہیا ہونگی۔ وعد الشمال  توانائی ، صنعت، معدنیات، نقل و حمل اور لاجسٹک خدمات کے حوالے سے مکمل شہر بن رہا ہے۔ شاہ سلمان نے اس شہر کے دورے کے موقع پر 10ارب ریال سے زیادہ لاگت کے 65ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔

مزید پڑھیں:- -  - -جی 20۔…نئے امکانات اور موثر شرکت

شیئر: