Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ، ہاکی: کیا ہند، پاک تعلقات بہتر ہونگے؟

دونوں ملکوں کی کرکٹ اور ہاکی کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف نہ صرف صف آراء ہوتی تھیں، تجزیہ
کراچی (صلاح الدین حیدر، بیورو چیف) یہ ایک ایسا سوال ہے جس میں ساری دنیا دلچسپی رکھتی ہے۔ برصغیر ہند و پاکستان 1947ء سے کئی دشوار گزار مراحل سے گزرے۔ دونوں ملکوں کی کرکٹ اور ہاکی کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف نہ صرف صف آراء ہوتی تھیں بلکہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی ایک دوسرے کے مدمقابل رہتے رہے ہیں۔  ہندوستان پاکستان کی کرکٹ اور ہاکی ٹیم ایک دوسرے کے ملکوں میں آمنے سامنے رہے۔ ورلڈ کپ، ایشیا کپ، چیمپئنز ٹرافی، سب ہی کھیلتے رہے ۔ 1978 میں اس وقت کے پی آئی اے چیئرمین اور سربراہ ایئر فورس نے پاک ہند کرکٹ اور ہاکی مقابلوں کو دوبارہ جاری کیا، جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئی۔ایک طویل عرصے سے ہند پاکستان کی ٹیموں کے درمیان صرف بین الاقوامی سطح پر محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ یہاں تک ہوا کہ ہند حکومت نے اپنی کرکٹ اور ہائی ٹیموں کو پاکستان میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں کھیلنے سے منع کردیا۔  لیکن اب دیکھنا ہے کہ ہندوستان کی حکومت انتخابی مہم کے دوران کیا کوئی بھرپور قدم اٹھا سکتی ہے کہ نہیں۔ بہرحال شروعات ہوچکی ہیں اور اچھے دنوں کی امید کی جاسکتی ہے۔
********

شیئر: