Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یادداشت بہتر بنانے کیلئے پھل سبزیوں کا استعمال

بوسٹن ... ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ماہرین نے بتایا ہے کہ سرخ، جمنی، نارنجی، سبز پھل اور سبزیاں کھانے سے دماغ کو زبردست فوائد حاصل ہوتے ہیں اور یادداشت طویل عرصے تک بہتر رہتی ہے۔ 27ہزار سے زیادہ افراد کا مسلسل 26سال تک سروے کرنے کے بعد ٹیم اس حتمی نتیجے تک پہنچی کہ جن افراد نے سبز پتوں، نارنجی، سرخ رنگ کے پھل اور سبزیاں ، بیریاں ، نارنجی کا رس پیا تھا انکی یادداشت بقیہ کے مقابلے میں بہت اچھی تھی۔سروے میں شامل افراد سے مختلف سوالات بھی پوچھے گئے اور مختلف سوالات کے جوابات تحریری طور پر بھی حاصل کئے گئے۔
 

شیئر: