Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی بیٹنگ کا محتاط انداز

  دبئی: دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 4 وکٹوں پر 207 رنز بنالئے ہیں۔ابتدائی2وکٹیں جلدی گر جانے کے بعد اظہر علی اور حارث سہیل نے 126 رنز کی انتہائی اہم پارٹنرشپ قائم کی۔ کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد امام الحق اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا۔ 8 ویں اوور کی دوسری گیند پر محمد حفیظ 9 رنز بناکر گرینڈ ہوم کا شکار بن گئے اس وقت پاکستان کا اسکور 18 رنز تھا۔ 10 ویں اوور کی 4 گیند پر گرینڈ ہوم نے ہی اوپنر امام الحق کو بھی صرف 9 رنز بنانے کے بعد پویلین کی راہ دکھائی،یوں 25 کے اسکور پر پاکستان کی 2 انتہائی اہم وکٹ گر گئیں۔ اظہر علی نے حارث سہیل کے ساتھ مل کر بیٹنگ میں نہایت محتاط انداز اپناتے ہوئے اسکور کو بڑھانا شروع کیا اور نصف سنچری مکمل کیں۔151 کے مجموعی اسکور پر اظہر علی 81 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر رن آوٹ ہوگئے۔ گرین کیپ کی چوتھی وکٹ 174 رنز پر گر گئی جب اسد شفیق کو پہلے ٹیسٹ کے ہیرو اعجاز پٹیل نے 12رنز بنانے کے بعد پویلین واپس بھیج دیا۔ پاکستان ٹیم پورے دن میں4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔ حارث سہیل 81 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ 14رنز بنا کر بابر اعظم ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔کیوی بولر ڈی گرینڈ ہوم نے 2 اور پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز انداز میں پہلا ٹیسٹ 4رنز سے جیت کر 3ٹیسٹ کی سیریز میںپاکستان پر 0-1کی برتری حاصل ہے۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: