Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرین کی منسوخی پر مسافر کے حقوق کیا؟

ریاض ... پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ڈپٹی چیئرمین محمد الشبرمی نے بتایا ہے کہ ٹرین منسوخ کرنے کی صورت میں مسافر کو مکمل ٹکٹ اور 50فیصد معاوضہ یا اصل ٹکٹ کے مساوی مفت ٹکٹ دیا جائیگا۔ انہوں نے ٹرینوں سے سفر کرنے والوں کے حقوق کے تحفظ کا لائحہ عمل جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرین آپریٹر کو پہلے سے ریزرویشن کرانے والے کسی بھی مسافر کے پروگرام میں تبدیلی کا حق نہیں۔ مسافر کسی بھی اشکال کی صورت میں 15روز کے اندر ٹرین آپریٹر کے خلاف شکایت درج کراسکتے ہیں۔ الشبرمی نے توجہ دلائی کہ اگر مسافروں کو مقررہ ٹرین 6گھنٹے قبل منسوخ کرنے کی اطلاع ملی ہو تو ایسی صورت میں ٹرین آپریٹر کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ ٹکٹ کی مکمل قیمت مسافر کو واپس کردے یا منسوخ ٹرین کے ٹکٹ کی 25فیصد قیمت کا معاوضہ اسے پیش کرے یا منسوخ ٹرین کے وقت سے 3گھنٹے کے اندر سفر کا متبادل انتظام کرے۔ کوئی بھی ٹرین آپریٹر امن و سلامتی کے تقاضوں کے سوا کسی اور بنیاد پر ٹرین منسوخ کرنے کا مجاز نہیں۔ اگر ٹیلیفون آپریٹر نے مقررہ وقت سے 6گھنٹے قبل ٹرین کی منسوخی کی مسافر کو اطلاع دیدی تو ایسی صورت میں اسے ٹکٹ کی مکمل قیمت وصول کرنے کا اختیار ہوگا۔
 

شیئر: