Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹارکٹیکا میں اہرام مصر طرز کی چوٹی ملنے پر ماہرین حیران

لندن  - - - - -انٹارکٹیکا میں اہرام مصر طرز کی چوٹی نے ماہرین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین کو سیٹلائٹ امیج سے انٹارکٹیکا کی ایک چوٹی کی تصویر ملی ہے جو بالکل اہرام مصر جیسی ہے۔ماہرین پریشان ہیں اتنے سرد علاقے میں یہ چوٹی کسی انسان نے باقاعدہ تراش کر بنائی ہے یا قدرتی طور پر ایسی تھی۔ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔اس حوالے سے ایک کمزور تھیوری موجود ہے کہ ممکن ہے کہ یہ کام نازی فوجیوں نے کیا ہو کیونکہ انہوں نے 1939میں ایک خفیہ مشن کے دوران اس علاقے میں قیام کیا تھا تاہم اس بات میں زیادہ سچائی کا امکان نہیں کیونکہ نازی فوجیوں نے انٹارکٹیکا میں قیام کیلئے ممکنہ طور پر بیس بنائے ہوں گے۔ انہیں اہرام مصر کی طرز پر چوٹی کو تراشنے کی کوئی ضرور ت نہیں تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اہرام مصر سے مشابہہ رکھنے والی اس چوٹی پر مزید تحقیق کی جائے گی۔
 
مزید پڑھیں: - - - - -بغیر ایندھن آئنوائزڈ ہوا سے طیارہ اڑانے کا کامیاب تجربہ

شیئر: