ماضی کی یادیں: جب موسیقی بجتی تھی گراموفون پر
جمعرات 2 جولائی 2026 7:10
اسلام آباد میں کچھ روز قبل نایاب گراموفونز کی ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے 200 سے زائد گراموفون پیش کیے گئے۔ اس سالانہ نمائش کے انعقاد کا سہرا شیراز حیدر اور ان کے کچھ دوستوں کو جاتا ہے جنہوں نے نئی نسل تک اس ورثے کو منتقل کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اردونیوز کے حسن ناصر کی اس ویڈیو میں جانیے کہ شیراز حیدر اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ قدیم گراموفون کے تحفظ کو کیسے یقینی بنا رہے ہیں؟