Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر: 138 ہزار کلوگرام سے زیادہ ناقابل استعمال غذائی اشیاءتلف

عسیر.... عسیر میونسپلٹی نے ناقابل استعمال غذائی اشیاء سے سعودی معاشرے کو نجات دلانے کیلئے پے در پے چھاپے مار کر 7 ماہ کے دوران 138 ہزار کلوگرام سے زیادہ ناقابل استعمال کھانے پینے کی اشیاء ضبط کرکے تلف کرا دیں۔ میونسپلٹی کے انسپکٹرز نے بلدیاتی کونسلوں کے افسران کے اشتراک سے ریستورانوں اور تجارتی مراکز پر چھاپے مارے ۔ عسیر میونسپلٹی کے میئر ڈاکٹر ولید الحمیدی نے بتایا کہ چھاپہ مہم کا مقصد حفظان صحت کے ضوابط پر عملدرآمد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی شہریوں کی جانب سے چھاپہ مہم کی بابت 2790 تبصرے ٹوئٹر پر جاری کئے گئے۔ 36613 چھاپے مارے گئے۔ 4035 دکانیں بند کی گئیں۔ 

شیئر: