Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک میڈیا فورم کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل

    جدہ - - - -  پاک میڈیا فورم کی ایگزیکٹو باڈی تشکیل دے دی گئی جس میں الیاس رحیم کو چیئرمین منتخب کیا گیا ہے جبکہ صدرارت کی ذمے داری ذکاء اللہ محسن کے سپرد کی گئی ہے اسی طرح نائب صدر کیلئے امتیاز احمد، جنرل سیکریٹری جہانزیب امجد، سیکریٹری انفارمیشن عابد شمعون چاند اور جوائنٹ سیکریٹری بابر علی کو نامزد کیاگیا ہے۔ فورم کے چیئرمین الیاس رحیم کی جدہ آمد پر پاکستان جرنلسٹ فورم نے انکے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا جس میں پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر محمد خان،جنرل سیکریٹری جمیل راٹھور، اراکین خالد چیمہ،معروف حسین اور امانت اللہ و دیگر نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:- - - - -مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈ کے شکاگو میں نئے شوروم کا افتتاح

شیئر: