Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہری دفاع کی حج تیاریاں، مختلف مقامات پر 27 مراکز قائم

حج سیزن کے حوالے سے اضافی عملے کو بھی تعینات کیا گیا ہے (فوٹو، ایس پی اے)
جنرل ڈائریکٹیوریٹ آف سول ڈیفنس کی جانب سے رواں سال حج سیزن کی تیاریوں کے حوالے سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عارضی مراکز کو فعال کردیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مملکت کے تمام سرکاری ادارے حج سیزن کے آغاز سے ہی عازمین حج خدمت کے لیے مصروف ہو جاتے ہیں۔
مختلف اداروں کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ دونوں مقدس شہروں کے درمیان راستوں پر بھی خصوصی مراکز قائم کیے جاتے ہیں۔
اس ضمن میں جنرل ڈائریکٹریٹ آف سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ حج سیزن کے دوران عازمین حج کی سیکیورٹی اورسلامتی کے پیش نظر مختلف مقامات پر 27 سیزنل مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں اعلی تربیت یافتہ عملے کو 24 گھنٹے کی بنیاد پر تعینیات کیا  گیا ہے۔
سیزنل مراکز کا براہ راست و مستقل رابطہ مرکزی کنٹرول روم سے ہے جہاں سے کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے فوری طورپر علاقائی مراکز کو ہدایات ارسال کی جاتی ہیں۔
خیال رہے حج ایام کے دوران بھی شہری دفاع کے اضافی یونٹ مشاعر مقدسہ ( منی ، عرفات اور مزدلفہ ) میں تعینات ہوتے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں امدادی کارروائیوں میں تاخیر نہ ہو۔

شیئر: