Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری و بڑے نجی اداروں میں کنڈرگارٹن قائم کیے جائیں، کابینہ کی ہدایت

دفاترمیں نرسریوں کی اہمیت اور انکے مثبت اثرات سے بھی آگاہ کیا جائے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی کابینہ نے وزارتِ تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی و دیگر اداروں کے اشتراک سے سرکاری و بڑے نجی اداروں میں کنڈرگارٹن کے انتظامات کے جائیں۔
اخبار 24 کے مطابق قبل ازیں کابینہ کی جانب سے صادر فیصلے میں اس بات پرزور دیاگیا تھا کہ لیبرمارکیٹ میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے اور مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے کےلیے ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
کابینہ کونسل کی جانب سے اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ سرکاری و نجی اداروں میں بچوں کی نرسریوں کے قیام کے لیے ضروری جگہوں کی منصوبہ بندی اور تیاری کی جائے، بنیادی ڈھانچے سے متعلق سہولیات تعمیر کی جائیں، اور نرسریوں کے افتتاح کے لیے لازمی شرائط کا بھی خیال رکھا جائے۔
ساتھ ہی ملازمین کو دفاتر میں نرسریوں کی اہمیت اور انکے مثبت اثرات سے بھی آگاہ کیا جائے ، جو والدین، بچوں اور سب کے لیے مفید ہوں۔
کونسل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ سرکاری اداروں میں قائم بچوں کی نرسریوں کو درپیش انسانی وسائل، مالی، تکنیکی، تعلیمی ماحول اور انتظامی چیلنجزپر قابو پانے کے لیے مطلوبہ تعاون بھی فراہم کیا جائے۔ علاوہ ازیں بچوں کی دیکھ بھال کے لیے عملہ اور صفائی کارکنان کی تقرری وغیرہ و دیگر امور کو بھی منظم بنایا جائے۔

شیئر: