Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امر یکہ میں برفانی طوفان، سیکڑوں پروازیں منسوخ

واشنگٹن...امر یکہ میں برفانی طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔سیکڑوں پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کا شکارہوگئیں۔ زیادہ تر پروازیں شگاگو اور کنساس میں منسوخ ہوئیں۔ بوسٹن اور دیگر ائیر پورٹس بھی متاثر ہوئے ۔برفانی طوفان کے بعد بیشتر علاقوں میں برف کی موٹی تہہ نظر آنے لگی ،امریکی ریاستوں کنساس، وسطی میسوری، جنوبی نیبراسکا اور جنوبی آئیوا میں مزید برف باری کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ان ریاستوں میں 6 انچ سے لے کر ایک فٹ تک برف پڑ سکتی ہے۔امر یکہ بھر کے مختلف ایئرپورٹس پر پروازیں منسوخ ہونے سے شہریوں کی بڑی تعداد ایئرپورٹس پر پھنس گئی۔

شیئر: