Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس اور یوکرین میں کشیدگی پھر بڑھ گئی

 کیف...روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی میں پھر اضافہ ہو گیا۔ روس نے کریمیا کے قریب سمندر میں یوکرین کے 3 بحری جنگی جہاز پکڑ لئے ۔ یوکرین کی نیوی نے اپنے 2چھوٹے جنگی جہاز اور ایک ٹَگ بوٹ پکڑے جانے کی تصدیق کی ہے۔ روس کی ایف ایس بی سیکورٹی سروس نے ایک بیان میں کہا کہ آبی گزر گاہ میں یوکرین کے جنگی بحری جہاز وں کو روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا گیا۔ یوکرین کے اتحادی نیٹو اور یورپی یونین نے اس معاملے پر فریقین سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے روس سے مطالبہ کیا کہ یوکرین کو بحری راستے پر آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دی جائے۔

شیئر: