Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نزلہ زکام کی وجوہات اور احتیاط

نزلہ زکام ایک ایسی بیماری ہے جسے ہمارے ہاں صحت کا مناسب شعور نہ ہونے کی وجہ سے معمولی سمجھ کر نظر انداز کردیا جاتا ہے ۔ اور اگر اس کی طرف توجہ دی بھی جائے تو جوشاندہ پی لینے یا ڈسپرین لینے کو کافی خیال کیا جاتا ہے ۔ یہ مرض اتنا غیر ضرر نہیں جتنا ہم تصور کرتے ہیں ۔ نزلہ زکام کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ گرم اور خشک غذاؤں کا زیادہ استعمال ، مرغن تلی اور بھنی ہوئی اشیا کا تواتر سے استعمال اس بیماری کو دعوت دیتا ہے ۔ چائے ، کافی ، قہوہ ،  شراب اور سگریٹ نوشی بھی نزلہ زکام کے حملے کی راہ ہموار کرتے ہیں ۔ موسم گرما میں گرم کھانے کے ساتھ یخ ٹھنڈا پانی پینا ، ٹھنڈا پانی پی کر گرما گرم چائے یا کافی و قہوہ وغیرہ استعمال کرنا , گرمی سے آتے ہی ٹھنڈے پانی سے نہانا ، زیادہ دیر تک ننگے سر دھوپ میں پھرنا ، سردیوں میں سرد موسم سے بچاؤ  نہ کرنا ، موسمی تبدیلی کے ساتھ اپنے معمولات میں تبدیلی نہ لانا اس مرض کو حملے کی دعوت دیتا ہے  ۔ زیادہ ترش اشیاء مثلا اچار ، بلا ضرورت ہاضمے والے چورن اور چٹنیوں کا کھانا بھی نقصان کا سبب بنتا ہے ۔ خود کو نزلہ زکام سے بچانے کے لئے گرم ، مرغن اور تلی ہوئی اشیاء سے احتراز برتیں ۔ کولا مشروبات ، بیکری مصنوعات ، چاکلیٹ ، مٹھائیاں اور تیز مصالحہ جات والی غذاؤں سے مکمل پرہیز کریں اور بدلتے موسم کے ساتھ اپنا خیال رکھیں ۔ چھوٹی چھوٹی احتیاط آپ کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے ۔
 

شیئر: