Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارلیمانی کمیٹی کے سامنے آر بی آئی گورنر کی پیشی

نئی دہلی۔۔۔۔ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنرارجت پٹیل آج پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی ارجت پٹیل سے نوٹ بندی کے بعد معیشت پر پڑنے والے اثرات سے متعلق سوالات کرسکتی ہے۔پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ساتھ ارجت پٹیل کی میٹنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ کمیٹی، سنٹرل بینک میں ضروری اصلاحات کے سلسلے میں ارجت پٹیل سے مشورہ بھی لے سکتی ہے۔قبل ازیں پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی نے آر بی آئی گورنر کو طلب کرکے نوٹ بندی، بینکوں کے این پی اے سے متعلق مسائل سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - - -جیٹ ائیرویز کی پروازمیں’’ دہشت گرد اور برباد‘‘ جیسے الفاظ کا استعمال کرنیوالا مسافر گرفتار
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: