Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی: باندرا کے شاستری نگر کی جھگیوں میں آتشزدگی

ممبئی۔۔۔۔ ممبئی کے باندرہ علاقے میں واقع شاستری نگر کی جھگی بستی میں آگ لگ گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ آگ گیس سیلنڈر کے دھماکے سے لگی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔قبل ازیں پیر کو ممبئی کے وڈالا علاقے میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں ٹینکر کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا تھا۔وہیں 30اکتوبر کو باندرا فائر اسٹیشن کے سامنے لال متی جھگی بستی میں آگ لگنے سے درجنوں افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے تھے۔18اکتوبر کو ممبئی کے سی ایس ٹی روڈ پر واقع گجرات ہاؤس بلڈنگ میں آگ لگ گئی تھی، 22اگست کو دادر میں قائم ایک تجارتی مرکز کی 12ویں منزل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیاجس میں 4افراد ہلاک اور 24زخمی ہوگئے تھے۔آر ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں گزشتہ 6برسوں کے دوران آتشزدگی کے29140واقعات پیش آئی جس میں تقریباً300افراد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -پولیس اہلکاروں نے جعلی دستاویزات پر52پاسپورٹ جاری کرادیئے؟
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: