Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، 7ہلاک

بیجنگ ... چین کے جنوب مشرقی صوبے سچوان کے شہر لیشان میں ایک کار فٹ پاتھ پر چڑھنے سے 7 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے کار کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور اپنا تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر کار دانستہ چڑھائی۔ ابھی 5 روز قبل ہی ایک ایسا ہی حادثہ شمال مشرقی چینی صوبے لیاو¿ننگ کے ساحلی شہر ہ±ولوڈاو¿ میں بھی پیش آیا تھا۔ اس واقعہ میں 5 بچوں کی ہلاکت کے علاوہ 18 دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے۔
 

شیئر: